ڈی آئی جی ساؤتھ کی سربراہی میں پولیس کی تفتیشی ٹیم نے لاپتہ لڑکیوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر کراچی میں لاپتہ لڑکیوں کو بازیاب کرالیا گیا ہے ان کی گمشدگی کا مقدمہ 15 فروری کو والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کے مطابق تفتیشی ٹیم نے لڑکیوں کو کنڈو گوٹھ سے بازیاب کرایا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق 5 لڑکیوں میں سے3 سگی بہنیں اور 2 کزن ہیں، ان کی عمریں 15 سے 19 سال بتائی جاتی ہے۔ جبکہ آبائی تعلق سرگودھا سے ہے۔
پولیس حکام کے مطابق لڑکیاں ناظم آباد کی دھاگہ فیکٹری میں کام کررہی تھیں۔ عدالتی احکامات پر لڑکیوں کو دارلامان یا شیلٹر ہوم منتقل کیا جائے گا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ سید اسد رضا کا کہنا تھا کہ دھاگہ فیکٹری ٹھیکے دار کو بھی چائلڈ لیبر ایکٹ کے تحت گرفتار کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
