Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات

Now Reading:

آرمی چیف کی سعودی وزیرِ دفاع سے ملاقات
آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

آرمی چیف کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت کے بعد آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی عرب کے وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی جب کہ نور خان ایئر بیس پہنچنے پر ان کا پرتباک استقبال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے مسلح افواج کی مشترکہ یومِ پاکستان پریڈ میں بطور گیسٹ آف آنر خصوصی طور پر شرکت کی۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ تقریب میں آمد پر وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کا استقبال کیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے شاندار جوائنٹ سروسز پریڈ کا مشاہدہ بھی کیا جب کہ تقریب کے بعد شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے  ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں بالخصوص دفاع میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے یہ بھی بتایا کہ اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر دفاع کا کہنا تھا ’’سعودی عرب اور پاکستان کے تاریخی اور مضبوط  برادرانہ تعلقات ہیں، سعودی عرب اور پاکستان ہمیشہ ایک دوسرے کے خیر خواہ رہے ہیں‘‘۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے پر آرمی چیف نے سعودی عرب کے وزیر دفاع  کا شکریہ ادا کیا جب کہ معززمہمان نے بھی یوم پاکستان پریڈ میں بطور گیسٹ آف آنر مدعو کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ایک روزہ کامیاب دورے کے بعد سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

Advertisement

روانگی سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے شہزادہ خالد بن سلمان کو نور خان ائیر بیس سے خدا حافظ کہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر