Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک ملک دشمن جماعت آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاژکرناچاہتی ہے، عطاتارڑ

Now Reading:

ایک ملک دشمن جماعت آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاژکرناچاہتی ہے، عطاتارڑ
وفاقی وزیراطلاعات

ایک ملک دشمن جماعت آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاژکرناچاہتی ہے، عطاتارڑ

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا ہ کہ 9 مئی میں ملوث ملک دشمن جماعت ملک کے مفادات کیخلاف کام کررہی ہے۔ 

اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوم برگ کی اسٹوری آئی پوری دنیا اس پر بات کررہی ہے، یہ ملک اس لیے نہیں بنایا گیا جس ایجنڈے پر پی ٹی آئی چل رہی ہے۔

عطاتارڑ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کا اچھا اثر سامنے آرہا ہے، غیرملکی سفیر مثبت جذبات کا اظہار کررہے ہیں، ہم آج بھی میثاق معیشت کی بات کررہے ہیں، وزیراعظم ملک کے مسائل کا جلد حل چاہتے ہیں۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ 9 مئی میں ملوث ملک دشمن جماعت ملک کے مفادات کیخلاف کام کررہی ہے، اللہ تعالیٰ نےپاکستان کوہمیشہ بیرونی واندرونی خطرات سےبچایا، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات مثبت اندازمیں جاری ہیں۔

عطا تارڑنے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آرہا ہے، وزیراعظم کاوژن ہےکہ اپنےخون پسینےسےاس ملک کوسنواریں گے، وزیراعظم نے معاشی اصلاحات پرجامع ایجنڈادیاہے، انکی ماضی کی روش بھی یہی ہےکہ ہمیشہ ملک دشمنی کی ہے۔

Advertisement

انھوں نے کہا کہ اس ملک میں لوگوں نے قیدیں، پھانسیاں، جلاوطنیاں برداشت کی ہیں، آئی ایم ایف کو کہا جارہا ہے ہمارےسیاسی لیڈرکورہاکیاجائے، اس ملک میں لوگوں نے کیا کیا برداشت نہیں کیا، ہم نے تو میثاق معیشت کی بات تب کی تھی جب ہم اپوزیشن میں تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم مسائل پیدا کرنے کیلئے نہیں، مسائل کے حل کیلئے آئے ہیں، وزیراعظم نے ملک کو بچانے کی بات کی، ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بات کی، کیا زیادہ وسائل والے کو ٹیکس نہیں ادا کرنا چاہیے، کیا غریب آدمی کو سہولت نہیں ملنی چاہیے،  وزیر اعظم نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بات کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس میں سے کس بات پراختلاف ہے، مٹھی بھرشرپسندعناصرنےامریکہ میں آئی ایم ایف، ورلڈبینک کےباہراحتجاج کیا،  اس ملک کی افواج کے خلاف آپ احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں، آئی ایم ایف کوکہہ رہےہیں ہمارےلیڈرکورہاکیاجائےتوپاکستان کوامداد دیں۔

عطاتارڑ نے کہا کہ اقتدار سنبھالتے ہی معاشی صورتحال میں بہتری آئی، معیشت کی بحالی کیلئے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئی ہیں، یہ ملک اس لیے نہیں بنایاگیاتھاجس ایجنڈے پرآج تحریک انصاف چل رہی ہے، ایک ملک دشمن جماعت آئی ایم ایف کے پروگرام کو سبوتاژکرناچاہتی ہے، ہمیں تو اس ملک کے مسائل کے حل کیلئے بھیجا گیاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو عوام کے تعاون سے ختم کرنے کیلئے پرعزم
بابا گرونانک کا 556واں جنم دن؛ وزیراعظم کی سکھ برادری کو مبارکباد
حکومت کی 27 ویں آئینی ترمیم تیار، اگلے ہفتے پارلیمنٹ سے منظوری متوقع
پہاڑوں میں چھپی ایک مقدس نشانی
بابا گرونانک کا 556 واں جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی ننکانہ صاحب آمد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر