الیکشن کمیشن نے آج ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
ریٹرنگ آفیسر کے مطابق ملک کے 14 ویں صدر کے لیے ہونے والے صدارتی انتخابات میں آصف علی زرداری کو 411 اور محمود خان اچکزئی کو 181 ووٹ ملے۔
مجموعی طورپر 1044 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، جبکہ 9 ووٹ مسترد کئے گئے۔
الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کل حتمی نتیجہ مرتب کر کے وفاقی حکومت کو بھجوائے گا۔
ای سی کے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کی مجموعی نشستیں 1185 ہیں۔ پارلیمنٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں 1093 میں سے 1044 ووٹرز نے ووٹ ڈالا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 92 نشستیں الیکٹورل کالج میں شامل نہیں تھیں جو کہ نشستیں خالی ہونے، نوٹیفکیشن روکے جانے اور حلف نہ اٹھانے کے باعث شامل نہیں تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
