انڈونیشیا کی ایک میڈیکل ٹیم عالمی ادارہ صحت کی سربراہی میں ہنگامی تعیناتی کے حصے کے طور پر غزہ میں داخل ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رضاکاروں کی تنظیم کرنے والی انڈونیشی این جی او نے کہا کہ 11 ڈاکٹروں اور نرسوں کی ٹیم اب رفح میں پہنچ چکی ہے اور کم از کم دو ہفتوں تک شہر کے ایک اسپتال میں کام کرے گی۔
وہ انڈونیشیا کی این جی او میڈیکل ایمرجنسی ریسکیو کمیٹی کے دو دیگر رضاکاروں کے ساتھ شامل ہوں گے جو اکتوبر میں اسرائیلی مہم شروع ہونے کے بعد سے محصور انکلیو میں رہ رہے ہیں۔
ایم ای آر سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین سربینی عبدالمراد نے جکارتہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ طبی ٹیم اس وقت جنوبی غزہ کے علاقے رفح میں ہیں کیونکہ یہ جنوب میں زیادہ محفوظ ہے۔
ایم ای آر-سی کے رضاکار شمالی غزہ میں انڈونیشیا ہسپتال میں تعینات تھے، جسے تنظیم نے جزوی طور پر انڈونیشیا کے عوام کی طرف سے عطیہ کردہ فنڈز سے تعمیر کیا تھا۔ یہ سہولت جو انڈونیشیا کے انجینئروں اور بلڈروں کی مدد سے ڈیزائن اور تعمیر کی گئی تھی ، 2015 میں کھولی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
