
شین واٹسن نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بطور ہیڈ کوچ کتنا معاوضہ لیا؟
سابق آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کوچ ثابت ہوئے ہیں۔
شین واٹسن پی سی بی کی جانب سے ماہانہ چار کروڑ کی زائد تنخواہ کی پیشکش کے باوجود پاکستان کے مہنگے ترین کوچ تو نہ بن سکے۔
تاہم وہ پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کوچ ضرور بن گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انہیں 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر معاوضہ ادا کیا ہے جو پاکستانی روپے میں تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ سے زائد بنتے ہیں۔
اس دوران شین واٹسن نے پاکستان میں صرف 28 دن قیام کیا اور یومیہ فیس انہوں نے 15 لاکھ روپے کمائی لیکن اس کے باوجود بھی ٹیم کی کارکردگی میں کوئی مثبت تبدیلی نہ آسکی۔
اگرچہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرنے میں ضرور کامیاب رہی لیکن پھر انہیں پہلے ہی میچ میں بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
علاوہ ازیں شین واٹسن کی کوچنگ کے انداز پر بھی سوالات اٹھائے جارہے ہیں جب کہ اگلے پی ایس ایل میں بھی ان کے ہیڈ کوچ رہنے کا امکان بہت کم ہے۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے سابق اسٹار کھلاڑی سر ویو رچرڈ ماضی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور کی خدمات انجام دے چکے ہیں جس پر انہیں ایک لاکھ ڈالر معاضہ ادا کیا جاتا تھا جب کہ کووڈ 19 کے دور میں اس کو کم کرکے 75 ہزار ڈالر کردیا گیا تھا۔
سابق کوچ اور موجودہ ٹیم ڈائریکٹر معین خان کا ابتدائی طور پر ٹیم سے 50 ہزار ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا جب کہ پلے آف اور فائنل میں کوالیفائی کرنے پر وہ ہر میچ کے الگ 10 ہزار ڈالر وصول کیا کرتے تھے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کھلاڑیوں اور کوچز کو ان کے واجبات ادا کرنے میں ہمیشہ اچھی شہرت رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News