
امریکی ٹیلی کام کمپنی کے 73 ملین موجودہ اور سابقہ صارفین کا ذاتی ڈیٹا آن لائن لیک ہو گیا ہے۔
امریکہ کی مشہور ٹیلی کام کمپنی اے ٹی اینڈ ٹی کا کہنا ہے کہ ڈارک ویب پر 73 ملین سے زائد موجودہ اور سابقہ صارفین کے ایڈریسز، سوشل سیکیورٹی نمبرز اور پاس کوڈ ز سمیت معلومات شائع کی گئیں ہیں۔
اے ٹی اینڈ ٹی کا کہنا ہے کہ اس نے ایسے شواہد کی نشاندہی نہیں کی ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈیٹا چوری ہوا تھا لیکن تحقیقات کے لیے سائبر سیکیورٹی کے ماہرین لائے گئے تھے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ انہوں نے صارفین کے پاس کوڈ کو ری سیٹ کر دیا ہے اور کمپنی کی جانب سے ان پر زور دیا گیا تھا کہ وہ اکاؤنٹ کی سرگرمی اور کریڈٹ رپورٹس کی نگرانی کرتے ہوئے محتاط رہیں۔
اس خلاف ورزی میں ملوث ڈیٹا 2019 یا اس سے پہلے کا معلوم ہوتا ہے اور یہ 7.6 ملین صارفین اور 65.4 سابق اکاؤنٹ ہولڈرز سے منسلک ہے۔
اس ڈیٹا میں مکمل نام، ای میل ایڈریس اور تاریخ پیدائش جیسی معلومات بھی شامل ہیں، حالانکہ اے ٹی اینڈ ٹی نے کہا کہ مالی معلومات لیک میں ظاہر نہیں ہوئی تھیں۔
کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ ڈیٹا اس کے اپنے سسٹم سے آیا تھا یا کسی تھرڈ پارٹی سپلائر کے ذریعے آیا ہے۔
اے ٹی اینڈ ٹی کا وائرلیس 5 جی نیٹ ورک امریکہ بھر میں تقریبا 290 ملین افراد کا احاطہ کرتا ہے اور کمپنی ملک کے سب سے بڑے موبائل اور انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والوں میں سے ایک ہے۔
فروری میں ایک بڑی بندش نے ہزاروں فون صارفین کو متاثر کیا تھا ، جس پر فرم نے معافی مانگی تھی اور متاثرہ افراد کے لئے 5 ڈالر کریڈٹ کی پیش کش کی تھی۔
نیو یارک میں استغاثہ نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کیا، جس کی وجہ سے لوگ تقریبا 12 گھنٹوں تک اپنے فون استعمال کرنے سے قاصر رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News