
کرکٹ آسٹریلیا نے خواتین کے حقوق کو جواز بناکر افغانستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کردی
کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
میڈٰیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے آسٹریلوی حکومت کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہا ہے جب کہ انہوں نے دو طرفہ سیریز میں تاخیر کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے ’’گزشتہ بارہ مہینوں کے دوران کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کی صورت حال پر آسٹریلوی حکومت سے مشاورت کی‘‘۔
انہوں نے بتایا ’’حکومت کا مشورہ ہے کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے حالات ابتر ہوتے جارہے ہیں لہذا اس وجہ سے ہم نے اپنی پچھلی پوزیشن برقرار رکھی ہے اور افغانستان کے خلاف دو طرفہ سیریز کو ملتوی کردیا ہے‘‘۔
کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ’’ہم دنیا بھر میں ہونے والی کرکٹ میں خواتین اور لڑکیوں کی شرکت کی حمایت کے لیے اپنے مضبوط عزم کو جاری رکھیں گے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا ’’ہم بین الاقوامی کرکٹ کونسل اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مل کر کام کریں گے تاکہ یہ تعین کیا جاسکے کہ مستقبل میں دو طرفہ میچوں کی بحالی کے لیے کیا اقدامات کیے جاسکتے ہیں‘‘۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز رواں سال اگست میں شیڈول تھی جب کہ اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ون ڈے سیریز بھی ملتوی کردی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News