Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی جیل میں نامناسب رویے کی وجہ سے پاکستانی قیدی کی خودکشی کی کوشش

Now Reading:

بھارتی جیل میں نامناسب رویے کی وجہ سے پاکستانی قیدی کی خودکشی کی کوشش
بھارتی جیل

بھارتی جیل میں نامناسب رویے کی وجہ سے پاکستانی قیدی کی خودکشی کی کوشش

بھارتی جیل میں نامناسب رویے کی وجہ سے پاکستانی قیدی  نے خودکشی کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق  گزشتہ دنوں بھارت کی الوار جیل میں حامد خان نامی 60 سالہ پاکستانی شہری نے خودکشی کی کوشش کی۔

حامد خان اپنی سزا پوری ہونے کے باوجود بھارتی جیل میں قید  ہیں۔ان کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت کم از کم 347 پاکستانی شہری بھارتی جیلوں میں قید ہیں جن میں سے 76 اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں رہا نہیں کیا جا رہا۔

ان پاکستانی قیدیوں میں سے اکثر بھارت شادی کی غرض سے بھی گئے لیکن قید کر لیے گئے۔ان پاکستانی شہریوں پر مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی جیسے من گھڑت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

Advertisement

بھارت کی جانب سے یہ غیر انسانی رویہ مودی حکومت کی ظالمانہ پالیسی کی ایک واضح عکاسی ہے۔

بھارت کو چاہیے کہ اپنے قوانین پر عمل درآمد کرتے ہوئے قیدیوں کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کرے۔ ساتھ ہی بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھارت پر زور دینا چاہیے کہ دوسرے ممالک کے بے گناہ شہریوں کو رہا کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر