محسن نقوی نے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ سے ملاقات کی تصدیق کردی
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سربراہ محسن نقوی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام قیاس آرائیوں کے باوجود اپنے موقف پر قائم ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کو پاکستان سے باہر منتقل نہیں کیا جائے گا۔
پی ایس ایل فائنل کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تصدیق کی کہ دبئی میں آئی سی سی میٹنگز کے دوران ان کی بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ سے خوشگوار بات ہوئی تاہم انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان میں شیڈول کے مطابق ہی کریں گے اور اس کے علاوہ ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔
انہوں نے کہا ’’پی سی بی کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ کراچی، لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں شائقین کے تجربے کو بڑھانے کے لیے تزئین و آرائش کریں گے‘‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
