Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیسپاک نے چیئرمین پی سی بی کو اسٹیڈیم اپ گریڈیشن کا منصوبہ پیش کر دیا

Now Reading:

نیسپاک نے چیئرمین پی سی بی کو اسٹیڈیم اپ گریڈیشن کا منصوبہ پیش کر دیا

نیشنل انجینئرنگ سروسز آف پاکستان(نیسپاک) نے کرکٹ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ پیش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیسپاک کے حکام سے ملاقات کی جس میں پاکستان کے تین بڑے کرکٹ اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سی او او پی سی بی سلمان نصیر، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر پی سی بی ناصر حمید اور جی ایم نیسپاک بھی موجود تھے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور، نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم راولپنڈی کی فوری اپ گریڈیشن کے ابتدائی ڈیزائن چیئرمین پی سی بی کو پریزنٹیشن کی صورت میں پیش کیے گئے۔

چیئرمین نے حکام کو اسٹیڈیم کی ہر نشست سے شائقین کے لئے ویو بڑھانے کے حوالے سے اپنے منصوبوں کے بارے میں ہدایت کی جبکہ انہوں نے تینوں مقامات پر مہمان نوازی کے خانوں کی تزئین و آرائش کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Advertisement

اپ گریڈیشن پلان کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی، چیئرمین نے نیسپاک حکام کو ہدایت کی کہ آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی سے قبل وقت کی تنگی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسٹیڈیمز پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی دباؤ پر میچ ریفری کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوٹ گیا
ایشیا کپ 2025: آئی سی سی نے اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے کا مطالبہ مسترد کردیا
ایشاکپ؛ یو اے ای نے عمان کو شکست دے دی
ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ
بھارت کی قومی ٹیم بھی انتہاپسندوں کے نرغے میں، ہاتھ نہ ملانے کی وجہ سامنے آگئی
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوسرا ہائی وولٹیج ٹاکرا 21 ستمبر کو ہونے کا امکان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر