
جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین نے استعفیٰ دے دیا
اسلام آباد: آزاد اراکین کا سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے کا معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا۔
درخوات گزار کی جانب سے سپریم کورٹ میں استدعا کی گئی ہے کہ سنی اتحاد کونسل کو غیر پارلیمانی جماعت ڈکلیئر کیا جائے، سنی اتحاد کونسل میں آزاد اراکین کے شمولیت کو آئین کے آرٹیکل 5,9,17,25,51 کی خلاف ورزی قرار دیا جائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو ہدایت کی جائے کہ سنی اتحاد کونسل کو غیر سیاسی جماعت قرار دیا جائے جب کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اسپیکرز کو سنی اتحاد کونسل کو بطور سیاسی جماعت ٹریٹ کرنے سے روکا جائے۔
درخواست عادی درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے دائر کی ہے، درخواست میں وفاقی و صوبائی حکومت، الیکشن کمیشن اور سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونے والے اراکین کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل انتخابات میں ایک نشست بھی جیت نہیں سکی، آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت 51(6)(ڈی) کی خلاف ورزی ہے، آزاد اراکین انتخابات جیتنے والے جماعت میں شامل ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News