
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کے لیےنشان پاکستان کا اعزاز
صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔
تفصیلات کے مطابق 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پرایوان صدر میں سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے شرکت کی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب کے دوران صدرآصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔
اس سے قبل یوم پاکستان کے موقع پراسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ ہوئی۔ صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن عبدالعزیز یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔ مشترکہ پریڈ کے موقع پر صدرمملکت آصف علی زرداری نے تقریب سے خطاب بھی کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News