یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2024 کا کل سے ملک بھر میں آغاز ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے وزیراعظم رمضان ریلیف پیکیج 2024 کا کل سے ملک بھر میں آغاز ہو گا جو چاند رات تک جاری رہے گا۔
رمضان ریلیف پیکج میں عوام کے لیے رمضان کے مہینے میں 7.5 ارب کی خصوصی سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔
اشیاء خوردونوش بشمول آٹا، گھی اور خوردنی تیل رعایتی نرخوں پرفراہم کی جائیں گی۔
چینی، دال چنا، سفید چنے، بیسن، کھجور، چاول اور چائے رعایتی نرخوں پردی جائیں گی۔
عوام کومصالحہ جات، دودھ، مشروبات و دیگراشیاء رعایتی نرخوں پردی جائیں گی۔
اس بار رعایت ٹارگیٹڈ سبسڈی سے رجسٹرڈ غریب اورمتوسط خاندانوں کو ملے گی.
پی ایم ٹی 60 کی وجہ سے 20 کروڑعوام اس پیکیج سے مستفید ہو سکیں گے۔
وزیر اعظم رمضان ریلیف پیکج 2024 میں سبسڈی سے آٹے کا 10 کلو کا تھیلا 648 روپے اور گھی فی کلو 365 روپے میں ملے گا۔
چینی 109 روپے اور خوردنی تیل پر 25 روپے فی لیٹرخصوصی رعایت دی جائے گی۔
دال چنا پر 25 روپے، سفید چنے پر 25 روپے فی کلو خصوصی رعایت دی جائے گی۔
بیسن پر فی کلو 50 روپے، کھجور پر 50 روپے فی کلو خصوصی رعایت دی جائے گی۔
باسمتی چاول پر 25 روپے، سیلا چاول پر 25 روپے فی کلو خصوصی رعایت ہوگی۔
ٹوٹا چاول 25 روپے فی کلو اور چائے 800 گرام پر100 روپے رعایت ہو گی، اور ٹیٹراپیک دودھ پر 30 روپے لیٹر خصوصی رعایت دی جائے گی۔
وزیر اعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر مصالحہ جات اورمشروبات بھی سستے داموں فروخت کئے جائیں گے۔
بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو 20 کلو آٹا ملے گا اور بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ عوام کو 5 کلو چینی اور 5 کلو گھی ملے گا۔
بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈعوام کو اس ریلیف پیکج کے تحت 3 کلو چاول، دالیں اور کوکنگ آئل بھی ملے گا جبکہ بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ عوام کیلئے دیگر اشیاء کی خریداری پر کوئی حد مقررنہیں کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
