کراچی: صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سینٹرل پولیس آفس پہنچ گئے۔
آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ اور ایڈشنل آئی جی خادم حسین رند و دیگر سینئر پولیس افسران نے صوبائی وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا سینٹرل پولیس آفس میں استقبال کیا۔
وزیر داخلہ سندھ کو پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا جب کہ وزیر داخلہ سندھ نے سی پی او میں قائم یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے صوبائی وزیرداخلہ کو صوبے میں امن و امان کے حوالے سے پولیس اقدامات سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ میٹنگ میں صوبے بھر کے تمام اضلاع کے ایس ایس پیز نے بھی شرکت کی۔
وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنے کی سخت ضرورت ہے۔ ضلع کشمور، گھوٹکی اور شکارپور کے کچے کے علاقوں کو ڈکیتوں سے پاک کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا جو بھی ایس ایس پی پرفارمنس نہیں دے گا اسے تبدیل کردیا جائے گا اور ایس ایچ اوز کی ٹرانسفر پوسٹنگ کراچی سمیت تمام صوبے بھر کے اضلاع میں ایس ایس پیز کریں گے۔
آئی جی سندھ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ پر بھی بریفنگ دی، آئی جی سند نے وزیر داخلہ سندھ کو سی پی او کے مختلف شعبوں کا دورہ کروایا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ نے سندھ کے مختلف اضلاع میں نئی تقرری پانے والے ایس پیز سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
