
مسلح افواج کےافسران اورجوانوں کےلیے عسکری اعزازات
صدرمملکت آصف علی زرداری کی جانب سےمسلح افواج کےافسران اورجوانوں کے لیےعسکری اعزازات کا اعلان کیا گیا۔
یوم دفاع کے موقع پر پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت کی جانب سےمسلح افواج کے598افسران اورجوانوں کےلیےفوجی اعزازکااعلان کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے 135افسران وجوانوں کےلیےتمغہ بسالت، 45امتیازی اسناد اورایس ایس جی کےسپاہی اسرارمحمد کےلیے ستارہ بسالت کااعلان کیا گیا۔
148افسران وجوانوں کےلیےتہنیتی کارڈ اور23کےلیےہلال امتیازملٹری سے نوازا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 23ہلال امتیازملٹری،109ستارہ امتیازملٹری،137تمغہ امتیازملٹری اوربریگیڈیئرمصطفیٰ کمال شہیدکوتمغہ بسالت سےنوازاجائےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News