Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈونیشیا میں گولہ بارود کے ڈپو میں آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

Now Reading:

انڈونیشیا میں گولہ بارود کے ڈپو میں آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

انڈونیشیا میں گولہ بارود کے ڈپو میں زوردار دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی ہے۔

انڈونیشی فائر فائٹرز دارالحکومت کے باہر ایک فوجی گولہ بارود کی تنصیب میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے، جس کے نتیجے میں کئی دھماکے ہوئے اور رات کو آسمان پر دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

یہ آگ دارالحکومت کے باہر بیکاسی میں تنصیب کے ایک حصے میں لگی تھی جو زائد المیعاد گولہ بارود ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔

فوجی عہدیدار محمد حسن نے جائے وقوعہ پر نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس واقعے میں کسی کے ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ آگ فیکٹری کے ایک حصے میں لگی تھی جو زائد المیعاد گولہ بارود ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔

جکارتہ کے مضافات میں بیکاسی میں جائے وقوعہ کے قریب ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حسن نے کہا کہ ہم نے مقام اور احاطے کی جانچ پڑتال کی ہے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Advertisement

مقامی نیٹ ورک ٹی وی کی جانب سے نشر کی جانے والی فوٹیج میں نارنجی رنگ کے شعلوں اور دھوئیں کے بادل رات کے آسمان پر اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ کئی کلومیٹر دور سے زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ بجھانے والے عملے اور پیرا میڈکس کی ٹیموں کو جائے وقوعہ کے قریب دیکھا جا سکتا ہے لیکن آگ لگنے کی وجہ سے وہ وہاں نہیں پہنچ سکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ پیوٹن ملاقات پر ترجمان وائٹ ہاؤس کا صحافی کو اشتعال انگیز جواب
امریکا میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرے ، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے
جنگ بندی کے باجود اسرائیلی بربریت جاری،اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 11 فلسطینی شہید
امریکا: عدالت نے شکاگو میں فوج تعیناتی روک دی، صدر ٹرمپ عدالت پر برہم
پاکستان اور افغانستان میں جنگ بندی کرانا پڑی تو یہ میرے لیے یہ بہت آسان ہے، ٹرمپ
چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر