پولیس نے حیدرآباد کے سول اسپتال سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ بازیاب کرا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے سول اسپتال سے اغواء ہونے والا نومولود بچہ پولیس نے بازیاب کر کے اس کے والدین کے حوالے کر دیا ہے۔
نومولود بچے کے اغواء میں ملوث خاتون شہناز بی بی نے بچہ ایک لاکھ روپے میں فروخت کیا تھا۔
پولیس کے مطابق شہناز بی بی نے بچہ کوٹری کی رہائشی خاتون کو فروخت کیا تھا۔
پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا ہے، خاتون کی شناخت پر شوہر کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے فون پر بچے کی نشاندہی کرنے کے بعد فون بند کردیا، اغواکار خاتون کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
