
افغان کرکٹرز کی میچ کے دوران افطاری کی ویڈیو وائرل
افغان کرکٹر محمد نبی اور حشمت اللہ شاہدی کی میچ کے دوران میدان میں ہی افطار کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
افغان کرکٹ ٹیم اور آئرلینڈ کرکٹ ٹیموں کے دوران گذشتہ روز شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ کھیلا گیا۔
اس میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد افغانستان نے پہلے بیٹنگ کی تاہم افغانستان کی بیٹنگ کے دوران مغرب کا وقت ہوگیا۔
مغرب کا وقت ہوتے ہی افغان کھلاڑی محمد نبی اور حشمت اللہ شاہدی نے کچھ وقت کے لیے میچ روک کر میدان میں ہی افطاری کی جب کہ دیگر کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں روزہ افطاری کے بعد نماز ادا کی۔
اس لمحے کی ویڈیو افغان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹ سے بھی شیئر کی گئی جس میں افغان کھلاڑیوں کو پانی کے ساتھ روزہ کھولتے ہوئے دکھایا گیا۔
واضح رہے کہ اس میچ میں افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز اسکور کیے تھے جس کے جواب میں آئرلینڈ کی پوری ٹیم 119 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی جب کہ ساتھ ہی افغانستان نے 2-0 سے سیریز بھی اپنے نام کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News