Advertisement
Advertisement
Advertisement

قیصرہ الہی، بیٹا راسخ الہی اور بہو زہرا الہی کی عبوری ضمانت کنفرم

Now Reading:

قیصرہ الہی، بیٹا راسخ الہی اور بہو زہرا الہی کی عبوری ضمانت کنفرم
انسداد دہشتگردی منتظم عدالت

ایئرپورٹ خودکش حملہ کیس میں گرفتار ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالٰہی کی بیوی قیصرہ الہی، بیٹا راسخ الہی اور بہو زہرا الہی کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت میں پرویزالہی اور دیگر کیخلاف رنگ روڑ ایکٹینشن منصوبے کی منظوری کے معاملے پرعدالت نے سابق وزیراعلی پرویز کی بیوی قیصرہ الہی، بیٹا راسخ الہی اور بہو زہرا الہی کی عبوری ضمانت کنفرم کردی۔

عدالت نے شریک ملزم سابق ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان کی عبوری ضمانت بھی کنفرم کر دی اورملزمان کو پانچ پانچ لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

اینٹی کرپشن کورٹ کے جج صفدرعلی بھٹی نے فیصلہ سنایا۔ ملزمان کے وکلا امجد پرویز ایڈووکیٹ اور عامر سعید راں نے عبوری ضمانت ہر دلائل مکمل کیے۔

قیصرہ الہی، راسخ الہی اور زہرا الہی حاضری کیلئے عدالت پیش ہوئے۔ سابق ڈی جی ایل ڈی اے عامر احمد خان بھی حاضری کیلئے پیش ہوئے۔

Advertisement

وکلا نے مؤقف اپنایا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلیے جھوٹا مقدمہ بنایا گیا، سابق وزیراعلی چوہدری پرویزالہی اس مقدمہ سے ڈسچارج ہو چکے ہیں، پرویزالہی نے کوئی غیر قانونی کام نہیں گیا ایل ڈی اے نے ضابطہ کے مطابق منظوری دی۔ استدعا ہے کہ شریک ملزمان راسخ الٰہی، قیصرہ الٰہی اور دیگر کی عبوری ضمانت کنفرم کی جائے۔

پراسیکیوشن نے ملزمان کی عبوری ضمانت خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پرویزالہی نے اپنی اراضی کو فائدہ پہنچانے کیلیے رنگ روڑ ایکٹینشن منصوبے کی منظوری دی۔ پرویزالٰہی پر بطور وزیر الٰہی اپنے اختیارات کے غیر استعمال کا الزام ہے۔

ہراسیکیوشن کا کہنا تھا کہ پرویزالہی پر بطور وزیر اعلی لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کا الزام ہے، قصورکے موضع کوٹلی رائے ابوبکر کو لاہور ماسٹر پلان کا حصہ بنا دیا۔ فیصلہ سے راسخ الٰہی اور مونس الٰہی کی ملکیت 300 ایکٹراراضی میں کئی سو گناہ اضافہ ہو گیا۔ اس منظوری سے فیملی کی اراضی لاہورماسٹر پلان کا حصہ بنا دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر