
آئی جی کے پی کے نے صوبے کے 8 پولیس افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے آئی جی نے 8 پولیس افسران کے تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
آئی جی کے احکامات کے مطابق ڈی پی او ہنگو نثار احمد ڈی پی او کرم تعینات کر دیا گیا ہے۔
محمد خالد کو ڈی پی او اپرکوہستان سے ڈی پی او ہنگو تعینات کیا گیا ہے۔
ایس پی انویسٹی گیشن مردان محمد سلیمان ڈی پی او کوہستان اپر مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
ایس ایس پی کو آر ڈی نیشن سی سی پی پشاور محمد عمران ڈی کو پی او شانگلہ تعینات کیا گیا ہے۔
ایس پی ورسک سی سی پی پشاور تیمورخان کو ایس پی رورل سی سی پشاورتعینات کر دیا گیا ہے۔
ایس پی صدر کوہاٹ محمد اسحاق جواد ایس پی ورسک سی سی پشاورتعینات ہو گئے ہیں۔
ایس پی رورل سی سی پی پشاورعبدالسلام خالد ڈی پی او ٹانک مقرر کر دیئے گئے ہیں۔
آئی جی کے اعلامیے کے مطابق قائمقام ڈی پی او ٹانک افتخارعلی شاہ کو ایڈیشنل آئی جی پی سی ٹی ڈی کے پی تعینات کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News