پی ایس ایل 9: اسلام آباد اور پشاور کی ٹیمیں فائنل میں رسائی کیلئے آج پنجہ آزمائی کریں گی
پی ایس ایل 9 کے فائنل میں رسائی کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آج پنجہ آزمائی کریں گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے اختتام میں صرف دو میچز باقی رہ گئے ہیں جن میں سے ایک آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔
ایلیمینیٹر ٹو میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی جہاں اس کا مقابلہ مسلسل چوتھی بار فائنل میں پہنچنے والی ٹیم ملتان سلطانز سے ہوگا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین کھیلے گئے آخری پانچ میچز میں سے تین پشاور اور دو اسلام آباد نے جیتے ہیں۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا فائنل میچ 18 مارچ بروز پیر کو نیشنل بینک کرکٹ ایرینا(سابقہ نیشنل اسٹیڈیم) میں رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
