Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’ایڈووکیٹ جنرل سندھ حکومت سے قانون سازی کرنے سے متعلق ہدایت لے کر آگاہ کرے‘‘

Now Reading:

’’ایڈووکیٹ جنرل سندھ حکومت سے قانون سازی کرنے سے متعلق ہدایت لے کر آگاہ کرے‘‘
سپریم کورٹ

جوڈیشل کمیشن کے رکن اختر حسین نے استعفیٰ دے دیا

عدالتِ عظمٰی نے ایڈووکیٹ جنرل کو مہلت دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت سے قانون سازی کرنے سے متعلق ہدایت لے کر آگاہ کرے۔

سپریم کورٹ میں ملک بھرکے کنٹونمنٹ بورڈز سے وصول ٹیکس کی تقسیم کے معاملے پرجسٹس منصورعلی شاہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے سماعت کی۔

سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ آئندہ سماعت تک کنٹونمنٹ بورڈز 1958 کے ایکٹ کے تحت ٹیکس وصول کرسکتے ہیں،  اب تک اکٹھا کیا گیا ٹیکس واپس کرنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع برقرار رہے گا۔

سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاقی حکومت کی اپیل پر اٹارنی جنرل نے دلائل دیے، 1958 کے پراپرٹی ٹیکس قانون پر 1979 میں ایک صدارتی آرڈر جاری ہوا، آٹھویں ترمیم کے ذریعے 1985 میں ضیاالحق نے اس صدراتی آرڈرکو آئینی تحفظ دیا۔

اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ 2010 میں اٹھارہویں ترمیم میں بھی اس معاملے میں چھیڑ چھاڑ نہیں کی گئی، کینٹ بورڈز کا ٹیکس وصول کرنا صوبائی نہیں وفاقی معاملہ ہے۔

Advertisement

جسٹس منصورعلی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت قانون سازی کرکے اس قانون کو صوبائی معاملہ کیوں نہیں بنا لیتی؟ آپ نے اس قانون میں صرف ایک لائن کا اضافہ کرنا ہے۔

سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کو سندھ حکومت سے ہدایات لینے کے لیے مہلت دے دیتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ حکومت سے قانون سازی کرنے سے متعلق ہدایت لے کر آگاہ کرے۔

وکیل درخواست گزاران بیرسٹر آیان میمن نے مؤقف اپنایا کہ 1988 میں بے نظیر بھٹو کیس میں سپریم کورٹ نے کہا آرٹیکل 270 کے تحت جن شقوں کو تحفظ دیا گیا ان کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

سپریم کورٹ نے سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر