Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بیلاروس تعلقات کے 30 برس، پاکستان سفارت خانے میں استقبالیہ تقریب

Now Reading:

پاک بیلاروس تعلقات کے 30 برس، پاکستان سفارت خانے میں استقبالیہ تقریب

84 واں یوم پاکستان اور پاک بیلاروس سفارتی تعلقات کے 30 برس مکمل ہونے پر پاکستانی سفارت خانے میں استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بیلاروس کے دارالحکومت منسک میں پاکستانی سفارت خانےمیں 84 واں یوم پاکستان اور پاک بیلاروس سفارتی تعلقات کے حوالے سے استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

بیلاروس کے وزیر توانائی وکٹر کرانکووچ استقبالیہ تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔

تقریب میں دیگرممالک کےسفراء، بیلاروس کے حکام اور میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر سفیر پاکستان سجاد حیدر نے بانی پاکستان قائداعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

Advertisement

سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان 24 کروڑ آبادی کے ساتھ دنیا کا دوسرا بڑا مسلمان ملک ہے، اور 1.283 کھرب ڈالر کی معیشت کے ساتھ پاکستان بڑی معیشت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانی سالانہ 30 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجتے ہیں۔

سفیرپاکستان سجاد حیدر خان نے ملکی معیشت کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہا اور حمایت وتعاون پربیلاروس کی حکومت سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ آنے والے برسوں میں پاک بیلاروس تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر