
شہباز شریف کا وزیر اعظم پاکستان کا حلف اٹھانے کے بعد نگراں وزیر اعظم اور نگراں وفاقی کابینہ کی سبکدوشی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ اور نگراں وزیر اعظم کی سبکدوشی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق 25 وفاقی وزراء، معاونین اور مشیر کو سبکدوش کیا گیا ہے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کےعہدے سے سبکدوش ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
آرٹیکل (5)91 کے تحت نئے وزیراعظم کے انتخاب کے بعد انوارالحق کاکڑ بھی عہدے سے سبکدوش ہو گئے ہیں۔
کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم شہبازشریف کے وزیراعظم آفس سنبھالنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، شہباز شریف نے آرٹیکل (5) 91 کے تحت وزیر اعظم کی ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News