Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت سندھ نے صوبے میں منشیات کے خلاف کمر کس لی

Now Reading:

حکومت سندھ نے صوبے میں منشیات کے خلاف کمر کس لی

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں منشیات کی خریدوفروخت کے خلاف موثر کارروائی کے لیے کمر کس لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ نے منشیات کے خلاف کمر کس لی اور سندھ بھر میں منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈائون کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

اس حوالے سے سندھ کے سینئر منسٹر اور صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول، ٹرانسپورٹ وماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ایک اعلی سطحی اجلاس کراچی میں منعقد ہوا۔

شرجیل میمن نے کہا کہا کریک ڈائون کے لئے اچھے افسران پر مشتمل ٹیمیں بنائی جائیں گی اور منشیات کے خلاف اب بڑے پیمانے پر موثر کریک ڈائون ہوگا۔

صوبائی وزیر ایکسائز کا کہان تھا کہ نوجوان نسل کو منشیات فروشوں کے چنگل سے نکالنا ہے اور اس آپریشن میں بہترین کارکردگی والے افسران کو انعامات و اعزازات سے نوازا جائے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں ہونگی، منشیات کا جڑ سے خاتمہ یقینی بنانا ہے، منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے ساتھ نوجوان نسل کی آگہی کے لئے بھی کام کریں گے۔

صوبائی وزیر ایکسائز شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے ساتھ نوجوان نسل کی آگہی کے لئے بھی کام کریں گے۔

اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز عاطف الرحمان، ڈی جی ایکسائز اورنگزیب پنہور، ڈی جی ایکسائز ایڈمن ریاض کھوسو اور دیگر افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یہی حال رہا تو 2035 تک کراچی کیسا ہوگا ؟، سوشل میڈیا پر پھر سے میمز کی بھرمار
اربوں روپے لاگت سے بنائی جانے والی حب کینال بارشوں میں بہہ گئی
صدرزرداری سے بحرینی وزیر داخلہ کی ملاقات،باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
کیا نیا سسٹم آ رہا ہے ! 10 دنوں تک کراچی کا موسم کیسا رہے گا؟محکمہ موسمیات کی نئی پیشگوئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، 1 لاکھ57 ہزار کی سطح عبور
وزیراعظم کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر