 
                                                      پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس بہتر بنانے کیلئے فوج کی زیر قیادت تربیت کا فیصلہ
پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس بہتر بنانے کے لیے فوج کی زیر قیادت تربیت کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی 25 مارچ سے 8 اپریل تک کاکول کی ملٹری اکیڈمی میں دس روزہ تربیتی کیمپ میں پاکستان آرمی کے ساتھ فٹنس بہتر کرنے کے لیے ٹریننگ کریں گے۔
یہ اعلان پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے منگل کو اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہیں امید ہے کہ اس سے کھلاڑیوں کو بہتر فٹنس حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
کیمپ پی ایس ایل ختم ہونے کے تقریباً ایک ہفتے بعد شروع ہوگا ۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم اس سے قبل 2016 میں بھی فٹنس بہتر کرنے کے لیے آرمی کے ساتھ ٹریننگ کرچکی ہے۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ ماہ 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔میچز لاہور اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 