چائنیزکانوائےپرحملہ؛ ایف آئی آرکےاندراج کیلئے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال
بشام میں چائنیزکانوائے پرحملے سے متعلق ایف آئی آرکےاندراج کےلیےسی ٹی ڈی کومراسلہ ارسال کردیا گیا۔
مراسلہ تھانہ بشام کےایس ایچ اوکی جانب سےارسال کیاگیا جس میں دہشتگردی کی دفعات کےتحت ایف آئی آردرج کرنےکی استدعا کی گئی۔
مراسلے میں کہا گیا کہ اطلاع ملی لاہورنالہ بشام میں چائینیزکانوائےپرخودکش حملہ ہوا ہے، پولیس نفری جائے وقوعہ پرپہنچی، 12 گاڑیوں پرمشتمل چائینز کانوائے اسلام آبادسے داسوڈیم جارہاتھا۔
مراسلے میں سی ٹی ڈی کو بتایا گیا کہ راستےمیں خودکش بمبارنے بارودی موادسےبھری گاڑی کانوائےسےٹکرادی، دھماکے سے کوسٹرمیں آگ لگ گئی اورگہری کھائی میں گری۔
مراسلے کے مطابق کوسٹرمیں بیٹھے5چائینیزہلاک ہوئے اورایک پاکستانی ڈرائیورجاں بحق ہوا۔ دھماکےسےکانوےمیں موجوددوسری کوسٹرکوبھی کافی نقصان پہنچا۔
مراسلے میں مزید کہا گیا کہ کانوےمیں موجوددیگرچائینیزاورسیکیورٹی اہلکاربال بال بچ گئے، واقعہ کی ایف آئی آرنامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News