مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں آج ہزاروں مسلمان اعتکاف میں بیٹھیں گے
50 ہزار سے زائد فرزند اسلام آج مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ میں اعتکاف میں بیٹھیں گے۔
رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں 50 لاکھ سے زائد زائرین سعودی عرب پہنچ گئے، 50 ہزار سے زائد فرزند اسلام آج عصر کے بعد اعتکاف میں بیٹھیں گے۔
سربراہ حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زائرین کی سہولت اور آسانی کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائےجائیں گے، علاقائی مساجد میں بھی زائرین کی بڑی تعداد اعتکاف میں بیٹھے گی۔
ادارہ امور رہنمائی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ اعتکاف کے لئے مخصوص جگہ کو معتکفین کے استقبال کے لیے تیار کرلیا گیا، اعتکاف کرنے والوں کو روزانہ تین کھانے فراہم کیے جائیں گے جو صحت کے معیار اور ضوابط کے مطابق تیار ہوں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ معتکفین کو ایک کمبل، تکیہ، ذاتی استعمال کی اشیاء اور سلیپنگ ماسک بھی فراہم کیا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اعتکاف کے دوران مرد اور خواتین کیلئے طبی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے، اجازت نامے کے بعد ہر معتکف کا ذاتی سامان رکھنے کیلئے ایک لاکر مخصوص کردیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
