راولپنڈی کی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے ناقابل ضمانت وارٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عدالت کی جانب سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کے علاوہ شیریں مزاری، مراد سعید، مسرت چیمہ اور شبلی فراز کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے ہیں۔
اے ٹی سی نےعلی امین گنڈا پور سمیت 12 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
2عدالت نے 2 اپریل کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے ملک اعجازآصف نے کی۔ اے ٹی سی نے وارنٹ ایس ایچ او تھانہ سٹی کی درخواست پرجاری کیے۔
ملزمان پر 9 مئی کو پرتشدد مظاہروں، تنصیبات، پولیس اہلکار اور افسران پر حملے کا الزام ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
