Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر سندھ شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کی رہائش گاہ پہنچ گئے

Now Reading:

گورنر سندھ شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کی رہائش گاہ پہنچ گئے
گورنر سندھ شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کی رہائش گاہ پہنچ گئے

گورنر سندھ شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کی رہائش گاہ پہنچ گئے

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی شہید کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی شہید لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی کو خراج عقیدت پیش کیا جب کہ گورنر سندھ نے شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ آج میں یہاں سید کاشف شہید کے گھر آیا ہوں، ان کے والد اور بھائی سے تعزیت کی جب کہ میرے ساتھ ایم این اے فرحان چشتی بھی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید کے والد کی آنکھوں میں آنسو تھے لیکن ساتھ ساتھ اس بات کی خوشی ہے کہ پاکستان کے لئے جان دی، پی ایم اے کاکول میں انہوں نے کہا کہ میں آرمی میں شہادت کے لئے آیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ افواج پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں کسی بھی سازش کے تحت تو وہ لوگ شہید کے والد سے آ کر ملیں، دشمن آپ کو برباد کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہے لیکن سلام پیش کرتا ہوں اپنی افواج پاکستان کو۔

Advertisement

گورنر سندھ نے کہا کہ کاشف شہید نے کراچی کا بیٹا ہونے کا ثبوت دیا ہے اور مجھے فخر ہے میں ان کی رہائش گاہ پر کھڑا ہوں، ہم سب کو ایک قوم ہونے کا ثبوت دینا ہے۔ یہ جان کا نذرانہ اس ملک کی خاطر دیا گیا ہے، خدارا اس ملک کے خاطر ایک ہوجائیں۔

کامران ٹیسوری کہتے ہیں کہ ہمارا دشمن ملک بھارت ہے اور بھارت میں انتخابات ہونے جارہے ہیں، بھارت کے وزیراعظم نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں نے پاکستان کو امداد مانگنے والا بنادیا ہے جب کہ تمام دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے اور بھارت پاکستان کو معاشی طور پر ختم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک قوم بن کر ہی دشمن کا مقابلہ کرسکتے ہیں، آرمی چیف کا ایس آئی ایف سی بنانا پاکستان کے لئے خوش آئند ہے، ایس آئی ایف سی پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط کرسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی پی269مظفرگڑھ/ضمنی انتخاب؛ امیدواروں کوانتخابی نشانات الاٹ
پاکستان کاپہلاقمری مشن، اہم حقائق صرف بول نیوزپر
وزیراعلٰی بلوچستان نے یوم مزدور عوام کے درمیان گزارا، شہریوں کے مسائل سنے
وفاقی وزیر بحری امور نے خوشخبری سنادی
جمہوریت اور صحافت کا چولی دامن کا ساتھ ہے، بلاول بھٹو کا کے یو جے کے نو منتخب عہدیداران کے نام تہینتی پیغام
کسان مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریاں، جماعت اسلامی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر