Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز شریف کے بحیثیت وزیر اعظم انتخاب پر بہت خوشی ہوئی، طیب اردوگان

Now Reading:

شہباز شریف کے بحیثیت وزیر اعظم انتخاب پر بہت خوشی ہوئی، طیب اردوگان
شہباز شریف

شہباز شریف کے بحیثیت وزیر اعظم انتخاب پر بہت خوشی ہوئی، طیب اردوگان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے بحیثیت وزیراعظم انتخاب پر بہت خوشی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان نے محمد شہباز شریف کو ٹیلیفون کیا اور وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرکے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ترکیہ کے صدر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور بھائی چارے کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ  کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی ترقی کے لیے مل کر کام کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ رجب طیب اردوگان کے تہنیتی جذبات کا خیرمقدم کرتا ہوں۔انہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان سائپرس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

Advertisement

شہباز شریف نے کہا کہ ہائی لیول اسٹریٹجی ڈائیلاگ کے ساتویں سیشن میں پاکستان اور ترکیہ مل کر اس حوالے سے مزید پیشرفت کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔ انشاءاللہ پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ نے ہمیشہ غزہ اور فلسطین کے تنازعات پر آواز بلند کی جو لائق تحسین ہے۔ مسلم ممالک ترکیہ کے اس کردار کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رجب طیب اردوگان ایک تجربہ کار رہنما ہیں، ہمیں ان کے تجربہ سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے۔

دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
امریکا: نیویارک سٹی میں ریکارڈ بارش سیلابی صورتحال، دو افراد ہلاک
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
فلسطینی قیدیوں سے غیر انسانی سلوک ، انتہا پسند اسرائیلی وزیر نے ویڈیو پوسٹ کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر