Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی سب سے لمبی اور بھاری مال بردار ٹرین کی کامیاب آزمائش

Now Reading:

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی سب سے لمبی اور بھاری مال بردار ٹرین کی کامیاب آزمائش

عید اسپیشل ٹرینوں کے شیڈول کا اعلان

پاکستان ریلوے کی تاریخ کی سب سے لمبی اور بھاری مال بردار ٹرین کی کامیاب آزمائش

پاکستان ریلوے نے مال بردار ٹرین چلانے میں اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز کی تاریخ کی سب سے لمبی اور سب سے بھاری مال بردار ٹرین آزمائشی روانگی کامیابی کے ساتھ چلائی گئی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق سب سے لمبی مال بردار ٹرین نے کراچی پپری یارڈ سے کوٹری کے درمیان آزمائشی طور پر چلائی گئی۔

محکمہ ریلوے نے ایک کلومیٹر 2500 فٹ سے زیادہ لمبی مال بردار ٹرین چلا کر ریکارڈ قائم کر دیا، مال بردار ٹرین 50 ہاپر ویگنوں میں 3000 ٹن پے لوڈ کے ساتھ چلائی گئی ہے، مال بردار ٹرین کا وزن 4132 ٹن ہے۔

Advertisement

پاکستان ریلویز کے واحد طاقتور لوکوموٹو جی ای یو-40 نے اس مال گاڑی کی قیادت کی جس کی طاقت 4563 ہارس پاور تھی۔

پاکستان ریلویز کے پاس لوکوموٹو جی ای یو کا بڑا بیٹرہ موجود ہے۔

ریلوئے کی تاریخ کی سب سے لمبی مال بردار ٹرین ہیڈ اور ٹیل اینڈ پر صرف تین افراد کے عملے کے ذریعے چلائی گئی۔

پیپری یارڈ سے کوٹری جنکشن تک 127 کلومیٹر کے فاصلے میں ٹرین نے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ کی رفتار حاصل کی۔

آزمائشی ٹرین سے اضافی بوجھ ہٹانے کے بعد ٹرین اپنی منزل کے لیے روانہ ہو گئی۔

ریلوے انتظامیہ کے مطابق پاکستان ریلوے حکومت کی طرف سے نافذ کردہ ایکسل لوڈ کی حد کے بعد مال بردار آپریشن کی تیاری کر رہا ہے۔

Advertisement

بندرگاہ سے اندرون ملک کارگو کی مانگ بڑھنے سے محکمہ ریلوئے مال بردار آپریشن میں اضافے کے لیے رولنگ سٹاک تیار کررہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں ملک کا پہلا خودکار ڈیجیٹل ای۔فائلنگ سسٹم متعارف
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر