Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان بزنس فورم کا دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے فیصلے کو آسان بنانے پر زور

Now Reading:

پاکستان بزنس فورم کا دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے فیصلے کو آسان بنانے پر زور
پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم کا دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کےفیصلے کوآسان بنانے پر زور

پاکستان بزنس فورم نے دکانداروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے فیصلے کو آسان بنانے پر زوردیا ہے۔ 

پی بی ایف کا کہنا ہے کہ ایس آر او 420کے تحت متعارف کرائی گئی تاجر دوست اسکیم 2024پرسخت تحفظات رکھتے ہیں جنہیں دور کیا جائے، اسٹیک ہولڈرز کو پالیسی سازی کے عمل میں شریک کیا جائے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل کیے جائیں۔

ترجمان پاکستان بزنس فورم کے مطابق اس ٹیکس کو سادہ بنایا جائے تاکہ دکاندار سال میں صرف ایک مرتبہ سنگل پیج ریٹرن جمع کرائیں، ٹیکس آمدن میں اضافہ ضروری کیونکہ ملک چلانے کے لئیے سالانہ 12 کھرب ٹیکس وصولی کی ضرورت ہے۔

پی بی ایف کے ترجمان ڈاکٹر احسن محمود کا کہنا ہے کہ کاروباری مقام کی حقیقی مارکیٹ ویلیو کا تعین پیچیدہ مرحلہ ہے جس کے تعین میں مشکلات پیش آئیں گی، ایک اہم سوال یہ بھی ہے کہ بجلی کے بلوں کے ساتھ ایڈجسٹیبل سیلز ٹیکس وصول کرنا بند کیا جائے یا نہیں؟

ڈاکٹراحسن محمود کا کہنا ہے کہ ٹیکس نظام کو مشاورت سے چھوٹے چھوٹے شہروں تک پھیلانا ہوگا، حکومت تاجر کنونشن بلائے تاکہ مشورہ سے ٹیکس پالیسی میں تبدیلی لائی جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر