میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی کے جہاز کی بھارتی بحری جہازوں سے جھڑپ ہوئی۔
میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ترجمان کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کی جانب سے پاکستان کے اقتصادی زون کی خلاف ورزی کی گئی جس پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے 8 بحری جہازوں سے مقابلہ کیا۔
سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ایک بھارتی بحری جہاز نے ایم ایس اےاہلکاروں کو جہاز پر آنے کی اجازت دی، ایم ایس اے کے اہلکاروں کی منتقلی کے بعد بھارتی بحری جہاز نے فرار ہونے کی کوشش کی۔
رفتار بڑھانے سے بھارتی جہاز ایم ایس اے سے ٹکرا کر الٹ گیا، بھارتی جہاز الٹنے سے ایم ایس اے اہلکار اور7 بھارتی ماہی گیر سمندر میں گر گئے۔
ترجمان کے مطابق 5 بھارتی ماہی گیروں سمیت 4 ایم ایس اے اہلکاروں کو سمندر سے نکال لیا گیا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا ایک اہلکار شہید ہو گیا ہے جبکہ 2 بھارتی ماہی گیرلاپتہ ہو گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
