جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ان کی جماعت انتخابی دھاندلی کے خلاف بڑی تحریک شروع کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ملک میں انتخابی دھاندلی کے خلاف ایک بڑی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی 10 فروری سےعوامی مینڈیٹ کی ڈکیتی پر سراپا احتجاج ہے، اور ہماری جماعت دھاندلی کے خلاف بڑی تحریک کا اعلان کر چکی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ جو ممبر پارلیمنٹ ایوان کو جعلی سمجھتے ہیں وہ اپنی رکنیت چھوڑ دیں اور الیکشن پر تحفظات رکھنے والے ہماری احتجاجی تحریک میں شامل ہو جائیں۔
انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کے خلاف پوری قوم کوایک پیج پرلےکرآئیں گے۔
جماعت اسلامی کے امیر کے مطابق کیا الیکشن چوری کے بعد میثاق معیشت اورمیثاق مفاہمت ہوسکتی ہے؟ الیکشن 2024 نے دھاندلی میں 2018 کے الیکشن کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام نے انتخابی دھاندلی کے خلاف فرد جرم عائد کر دی، پہلے ووٹ اب نتائج چوری ہوتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ فارم 45 والے سڑکوں پراور فارم 47 والےعہدوں کی بندر بانٹ میں مصروف ہیں، الیکشن کمیشن کوعوام کا فیصلہ قبول کرنا ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
