Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

Now Reading:

وزیراعظم کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس
ومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے لیے متعدد اہم فیصلے کیے ہیں

فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔

ایپکس کمیٹی اجلاس میں سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور سابق نگران کابینہ نے شرکت کی جب کہ ایس آئی ایف سی کو ملکی معیشت، نجکاری اور سرمایہ کاری پر بریفنگ دی گئی۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے ملکی معیشت کی بحالی کے اقدامات میں بھرپور حمایت اور معاونت کے عزم کا اظہار کیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ معاشی صلاحیت کے مکمل استعمال کے لیے محفوظ ماحول کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

Advertisement

ایپکس کمیٹی کی 2023 میں ایس آئی ایف سی کی لانچنگ پر وزیراعظم شہباز شریف کی لیڈرشپ کی تعریف کی گئی۔

ملک کو درپیش چیلنجز سے نکلنے کے لیے ایپکس کمیٹی نے اتفاق رائے سے آگے بڑھنے پر زور دیا جب کہ ایپکس کمیٹی نے پالیسیوں کے تسلسل اور ملکی مفاد میں سخت فیصلے لینے کے عزم کا اظہار کیا۔

ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی ایف سی کے قیام اور کونسل کی ترویج و ترقی پر فورم نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ہے جب کہ کمیٹی نے ملک کو درپیش چیلنجز کے تناظر میں ایس آئی ایف سی کے ذریعے خاطر خواہ کاوشوں پر زور دیا۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے پالیسیوں کے تسلسل کے عزم کا اعادہ کیا، کمیٹی نے ملک کے وسیع تر مفاد میں مشکل معاشی فیصلے کرنے کا عزم کیا۔

اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سابق نگران وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ اراکین کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

Advertisement

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افواج پاکستان کی جانب سے معاشی بحالی کے اقدامات کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے جب کہ وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو ملک کے وسیع تر مفاد میں سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھنے کی تلقین کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر