Advertisement
Advertisement
Advertisement

آصف زردرای کو تاجکستان کے صدر کا تہنیتی ٹیلی فون

Now Reading:

آصف زردرای کو تاجکستان کے صدر کا تہنیتی ٹیلی فون
آصف زردرای کو تاجکستان کے صدر کا تہنیتی ٹیلی فون

آصف زردرای کو تاجکستان کے صدر کا تہنیتی ٹیلی فون

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کو تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کا تہنیتی ٹیلی فون۔

تاجک صدر نے آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر تہہ دل سے مبارک باد پیش کی، دونوں صدور نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان برادر ملک تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ پاکستان اور تاجکستان کے تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور تاریخ پر مبنی ہیں۔

آصف علی زرداری کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعاون مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

صدر مملکت نے آبی وسائل کے اہم شعبے میں تاجکستان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا جب کہ آصف علی زرداری نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر تاجک صدر کو مبارکباد بھی پیش کی۔

Advertisement

صدرِ پاکستان نے تاجک صدر کو آنوروز کی آمد پر بھی مبارکباد دی جب کہ تاجکستان کے صدر نے صدر مملکت کو دورہ تاجکستان کی دعوت دی۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مبارکباد کے پیغام ، نیک خواہشات پر تاجک ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر