Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کے مقابلے بھارت میں بے روزگاری دوگنی ہے، راہول گاندھی

Now Reading:

پاکستان کے مقابلے بھارت میں بے روزگاری دوگنی ہے، راہول گاندھی
مودی راج میں اقلیتیں نظر انداز ، راہول گاندھی کا ذات پر مبنی مردم شماری پر زور

کانگریس رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مقابلے بھارت میں بے روزگاری  کی شرح دوگنی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  کانگریس رہنما راہول گاندھی نے مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف بڑا دعویٰ کردیا۔

راہول گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی کے نوٹ بندی اور اشیاء پر جی ایس ٹی کے نفاذ نے چھوٹے کاروباروں کو ختم کردیا ہے۔ مودی کی پالیسیوں کی وجہ سے بھارت میں بنگلہ دیش، بھوٹان اور پاکستان سے زیادہ بے روزگاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مقابلے بھارت میں بے روزگاری دوگنی ہے جبکہ ہمارے پاس بنگلہ دیش اور بھوٹان سے زیادہ بے روزگار نوجوان ہیں۔

کانگریس رہنما نے کہا کہ آج ملک میں گزشتہ 40 سالوں میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔

Advertisement

راہول گاندھی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ حکومت انڈین ریلوے کی پالیسیاں امیر لوگوں کو ذہن میں رکھ کر بنا رہی ہے۔ دوسرے طبقے کے لوگ ان سب پالیسیوں سے محروم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
افغانستان کے ہندوکش خطے میں 6.3 شدت کا زلزلہ؛ 20 افراد جاں بحق، 180 زخمی
ترکیہ میں غزہ اجلاس آج؛ پاکستان اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ کرے گا
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر