Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط، سندھ ہائی کورٹ بار کا جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ

Now Reading:

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط، سندھ ہائی کورٹ بار کا جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ
اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط، سندھ ہائی کورٹ بار کا جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط، سندھ ہائی کورٹ بار کا جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ

کراچی: سندھ ہائیکورٹ بار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کردیا۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جب کہ اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھے گئے خط کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ بار اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے خط پر تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا مطالبہ کرتا ہے، سپریم کورٹ کے تین ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔

اعلامیہ میں سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے عدالتی معاملات میں مداخلت پر تشویش کا اظہار کیا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ اداروں کے مداخلت عدلیہ کی غیر جانبداری اور عدالتی نظام پر ضرب لگانے کے مترادف ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا مداخلت کو بے نقاب کرنا قابل تعریف عمل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر