ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کا بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔
ن لیگ کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ لو کے سچ نے پی ٹی آئی کے جھوٹ کا بیانیہ دفن کر دیا ہے، ڈونلڈ لو کی کانگرس کی کمیٹی میں پیشی سے پی ٹی آئی کی توقعات مٹی میں مل گئیں۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹوں کی جماعت جھوٹ پکڑے جانے پر بھی جھوٹ ہی بول رہی ہے، امریکہ میں لابی کرنے کے لیے پی ٹی آئی نے لاکھوں ڈالر خرچ کیے لیکن نتیجے سے مایوس ہو کر گوہر خان بہکی ہوئی باتیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور اس کے خودساختہ چیئرمن دونوں کو اپنے جھوٹ پر معافی مانگنی چاہیے، بانی چئیرمین اور پی ٹی آئی کے جھوٹ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔
لیگی رہنما کہتے ہیں کہ دو سال سے یہ مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، 35 پنکچر سے لے کر سائفر تک ان کا ہر دعویٰ، ہر الزام اور ہر وعدہ جھوٹ نکلا۔
حنیف عباسی نے کہا کہ شہباز شریف پر پانامہ کیس میں 10 ارب کا جھوٹ باندھا، 2017 سے اب تک جھوٹا الزام لگانے والے ثبوت نہیں دے سکے جب کہ 7 سال سے ہر پیشی پر عمران نیازی جھوٹا ثابت ہو رہا ہے لیکن شہباز شریف اور قوم سے معافی نہیں مانگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 300 کنال کے غیر قانونی بنی گالہ محل، 190 ملین پاؤنڈ کی ڈکیتی، گھڑیاں، ہیرے کی انگوٹھیاں، القادر یونیورسٹی، ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر، عمران نیازی کے جھوٹوں کی فہرست بہت طویل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
