ایوان صدر میں فوجی افسران میں اعلیٰ ترین عسکری اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں فوجی افسران میں اعلیٰ ترین عسکری اعزازات صدر آصف علی زرداری نے دیئے۔
اعزازات افسران کی گرانقدر خدمات کے نتیجے میں دیے جا رہے ہیں، تقریب میں 41 ہلال امتیاز (عسکری) کے اعزازات دیے گئے ہیں۔
کیپٹن عبدالولی شہید کے لیے ستارہ بسالت کا اعزاز ان کے والد نے وصول کیا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محسن محمد قریشی، ایئرمارشل عبدالمعیدخان کو ہلال امتیاز دیا گیا۔
ایئرمارشل طارق ضیا، ایئرمارشل غلام عباس گھمن کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا، میجرجنرل شعیب احمد، میجرجنرل نصیراحمد کو ہلال امتیاز دیا گیا۔
ریئل ایڈمرل حبیب الرحمان،میجرشازیہ نثارکوہلال امتیازسےنوازاگیا
میجرجنرل اعجازغنی،میجرجنرل ندیم احمدراناکوہلال امتیازدیاگیا
میجرجنرل وسیم احمد خان،میجرجنرل ارشدنسیم کوہلال امتیازسےنوازاگیا
رئیل ایڈ مرل سید احمدسلمان، میجرجنرل ارشد محمود کو ہلال امتیازعطا کیا گیا، میجرجنرل محمد عاطف منشا، میجرجنرل جاوید دوست چانڈیو کو ہلال امتیاز دیا گیا۔
میجرجنرل محمد عرفان خان، میجرجنرل آصف حسین کو ہلال امتیاز دیا گیا، میجرجنرل شہریار پرویز بٹ، ایئروائس مارشل ظفر اسلام کو ہلال امتیاز دیا گیا۔
میجر جنرل عمران اللہ، رئیل ایڈ مرل جواد علی کو ہلال امتیاز دیا گیا، رئیر ایڈمرل عبدالمنیب، رئیرایڈمرل فیصل امین کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔
میجرجنرل محمد رضا، میجرجنرل اسحاق کو ہلال امتیاز دیا گیا، میجرجنرل چوہدری عامراجمل، میجرجنرل جواد احمد قاضی کو ہلال امتیازدیا گیا۔
میجر جنرل احمد بلال، میجرجنرل افتخارحسین چوہدری کو ہلال امتیاز دیا گیا، میجرجنرل احسان علی، میجرجنرل کامران نذیر ملک کو ہلال امتیاز دیا گیا۔
میجرجنرل واجد عزیز، میجرجنرل محمد عمر بشیر کو ہلال امتیاز دیا گیا، میجر جنرل اسدالرحمان افضل چیمہ، میجرجنرل مشتاق علی کو ہلال امتیاز دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
