
قومی اسمبلی کے بجٹ میں چار ارب روپے کا اضافہ کر دیا گیا
اسلام آباد: سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے باعث ان کے ارکان اس بار اعتکاف میں نہیں بیٹھ سکیں گے۔
ارکان سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی ماہ رمضان کا آخری عشرہ حجاز مقدس میں بھی نہیں گزار سکیں گے جب کہ وہ اس بار اعتکاف میں نہیں بیٹھ سکیں گے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس یکم اپریل ،21 رمضان المبارک کو طلب کیا گیا ہے جب کہ دو اپریل ،22 رمضان المبارک کو اسلام اباد کی دو نشستوں کے لیے قومی اسمبلی میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
دو اپریل کو پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کے ارکان بھی سینٹرز کا انتخاب کریں گے۔ انتخاب کے ایک یا دو روز بعد نو منتخب سینیٹرز ایوان بالا کے اجلاس میں رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔
حلف اٹھانے والوں میں حالیہ انتخابات میں منتخب 48 اور ضمنی انتخاب میں کامیاب ہونے والے 6 سینٹرز شامل ہوں گے۔ کے پی اسمبلی میں انتخابات ملتوی نہ ہوئے تو حلف برداری کے اگلے روز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔
ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس عمومآ نہ بلانے کی روایت ہے۔ بلوچستان میں 11 نشستوں پر تمام سینٹرز بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین اسمبلی سے حلف نہ لیا گیا تو کے پی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے جائیں گے۔ پنجاب سے 7 جنرل نشستوں پر بھی سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔
سینیٹ انتخابات 2024 میں 30 نشستوں پر 59 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں جب کہ اسلام آباد سے جنرل اور ٹیکنوکریٹ نشست پر 2، 2 امیدوار ہیں۔
پنجاب سے خواتین کی نشستوں پر 4، ٹیکنوکریٹ اور علماء کی نشست پر 3 امیدوار ہیں، پنجاب سے اقلیتی نشست پر 2 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
سندھ سے جنرل نشستوں پر 11 اور خواتین نشست پر 3 امیدوار ہیں، سندھ سے ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 4 اور اقلیتی نشست پر 2 امیدوار ہیں۔
خیبر پختونخوا سے جنرل نشستوں پر 16، خواتین نشست پر 4 امیدوار ہیں جب کہ کے پی سے علماء اور ٹیکنوکریٹ کی نشستوں پر 6 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News