Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈے، کٹے، مرغی والی حکومت چلی گئی، عظمی بخاری

Now Reading:

انڈے، کٹے، مرغی والی حکومت چلی گئی، عظمی بخاری
وزیراطلاعات

انڈے، کٹے، مرغی والی حکومت چلی گئی، عظمی بخاری

عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انڈے، کٹے، مرغی والی حکومت چلی گئی، کھلاڑی وزیراعظم نے پنجاب میں ایک بھی کھیل کا میدان نہیں بنایا۔

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ چیلنج کرتی ہوں وزیراعلی ٰکاکوئی بھی کام صرف کاغذوں پرنہیں، ہرضلع میں اپناگھراسکیم کیلئےزمینیں دیکھ لی گئی ہیں، وزیراعلیٰ انقلابی کام کررہی ہیں، مزید 18 اضلاع میں سیف سٹی بنا رہےہیں۔

عظمی ٰبخاری نے کہا کہ اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات کی دوبارہ شروع ہوگئی، گلی محلوں میں کبھی صفائی کا رواج نہیں رہا، کوڑاابھی ختم نہیں ہوا، کوڑے کے ڈھیرختم کیےجارہےہیں، شہروں کی صفائی ستھرائی کا ابھی یہ پہلا مرحلہ ہے،  کوڑے کے ڈھیرابھی اٹھائےجارہے ہیں جانوروں کافضلہ اٹھایاجارہاہے۔ صاف ستھرا پنجاب میں 90 دن کاصفائی پروگرام شروع کیا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ شہریوں سےجاکرپوچھیں وہ گلی محلےکی صفائی پرکتنےخوش ہیں، انڈے کٹے اورمرغیوں والی حکومت چلی گئی،  مسلم لیگ ن کی حکومت آئی ٹی سٹی بنائے گی، ہر ڈسٹرکٹ میں اپناگھراسکیم لا رہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام گلی محلوں کو صاف ستھرا ہوتادیکھ کر خوش ہیں، ہراسانی سے متعلق خواتین کی شکایات کیلئے ایپ لانچ کی گئی ہے، وزیراعلی پنجاب کا کوئی بھی کام صرف کاغذوں پر نہیں، کچھ عرصے بعد لاہورکے ہرعلاقے میں فری وائی فائی کی سہولت میسرہوگی۔ نوازشریف آئی ٹی سٹی بنانے کا عمل تیز کیاجائےگا۔

Advertisement

عظمی بخاری نے کہا کہ کسی کو گھرسے باہر کوڑاپھینکنے کی اجازت نہیں ہوگی، اسپتالوں کی ایمرجنسی میں مفت ادویات فراہمی کاسلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا، پنجاب میں رمضان کے دوران اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔ فیصلہ ہوا تھا کہ 30 روز میں لاہورکا کچرااٹھایاجائے گا۔

انھوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی وزیراعظم نے پنجاب میں ایک بھی کھیل کا میدان نہیں بنایا، پنجاب حکومت ایک کینسر اور کارڈیک اسپتال بنائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز کو صرف 6 گھنٹے آرام کیلئے ملتے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز دن میں 18 گھنٹے کام کرتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر