Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ رینجرز اور پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائیاں

Now Reading:

سندھ رینجرز اور پولیس کی کچے کے علاقے میں کارروائیاں

سندھ رینجرز نے عید الاضحی کے پُرامن انعقاد کے لیے حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دے دی

سندھ رینجرز اور پولیس کی اندرون سندھ کچے کے علاقے میں ڈکیتوں اور جرائم  پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ اندرون سندھ ضلع کندھ کوٹ تحصیل تنگوانی کے گاؤں سیفل لارو میں رینجرز اور پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کی۔

کارروائی میں قتل، اقدام قتل، ڈکیتی، اغواء برائے تاوان اور سہولت کاری میں ملوث 21 ملزمان کو گرفتار کرکے بگی گینگ کی پناہ گاہوں کو بھی مسمار کردیا گیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان مبینہ طور پر گزشتہ دنوں اندرون سندھ کشمور کے پرائمری اسکول میں تعینات ٹیچر اللہ رکھیو نیندوانی کے قتل اور سہولت کاری میں ملوث ہیں۔

گرفتار ملزمان میں مرکزی سہولت کار امان اللہ،اس کا بیٹا اور مقامی وڈیرہ یار محمد بھی شامل ہیں، جس نے بگی گینگ کے سرغنہ اور ان کے اہلِ خانہ کو پناہ دی تھی۔

Advertisement

گینگ کشمور کے مختلف علاقوں جس میں ٹُل، تنگوانی، کند ھ کوٹ اور دیگر علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کاروائی کے لیئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ عوام ڈاکوؤں کو پناہ دینے والے عناصر اور دیگر بااثر افراد کی نشاندہی کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں طوطوں کی رجسٹریشن لازمی قرار
چیئرمین پی ٹی اے نے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے کو چیلنج کردیا
مریض پر نفسانی خواہش کو ترجیح دینے والے ڈاکٹر کو بحال کر دیا گیا
صدر کی چینی قیادت سے ملاقات، پاک چین تعلقات مزید گہرے کرنے پر اتفاق
پوسٹ پہلگام – مئی 2025 کی تقریب رونمائی ، عطا اللہ تارڑ اور دیگر مقررین کا خطاب
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر