غزہ کے علاقے رفح میں اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے حملے میں 6 بچوں سمیت 14 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے شہر رفح میں ایک رہائشی عمارت پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 14 فلسطینی شہید اور متعدد ملبے تلے دب گئے ہیں۔
یہ حملہ رفح میں بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر اسرائیلی ڈرون حملے کے چند گھنٹوں بعد ہوا جس میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق رفح میں ہونے والے حالیہ حملے میں السلام کے علاقے میں ایک چار منزلہ عمارت ملبے میں تبدیل ہو گئی۔
ایک نیوز ایجنسی کے مطابق کم از کم چھ بچے ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
ایک امدادی کارکن احمد رادوان کا کہنا ہے کہ جس عمارت کو نشانہ بنایا گیا ہے اس میں عام شہری رہائش پذیر ہیں اور غزہ پر اسرائیل کے جاری حملے کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد بھی شامل ہیں۔
امدادی کارکن کا مزید کہنا تھا کہ ہم کئی لاشوں کو نکالنے اور متعدد زخمیوں کو بچانے میں کامیاب رہے لیکن بہت سے شہری، خواتین اور بچے اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
