
میر علی میں شہید ہونے والے فوجیوں کی نماز جنازہ ادا
میر علی میں شہید ہونے والے فوجیوں کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا جائے گا۔
پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل سید کاشف علی اور کیپٹن محمد احمد بدرکی نمازجنازہ بنوں کینٹ میں ادا کی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید حوالدار صابر، نائیک خورشید، سپاہی ناصر، سپاہی راجہ اور سپاہی سجاد کی نماز جنازہ بھی ادا کردی گئی ہے۔
پاک فوک کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ نماز جنازہ میں جے او سی میجر جنرل انجم ریاض سمیت بڑی تعداد میں عسکری وسول حکام نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ شہدا کو آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ فوج دفاع وطن کیلئے خون کے آخری قطرے تک جانوں کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکار شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News