Advertisement
Advertisement
Advertisement

اغوا کی وارداتیں اور ڈاکوگردی؛ بالائی سندھ میں امن وامان کی صورتحال پرسوالیہ نشان

Now Reading:

اغوا کی وارداتیں اور ڈاکوگردی؛ بالائی سندھ میں امن وامان کی صورتحال پرسوالیہ نشان
کچے کے ڈاکو

اغوا کی وارداتیں اور ڈاکوگردی؛ بالائی سندھ میں امن وامان کی صورتحال پرسوالیہ نشان

اندرون سندھ ڈاکوؤں نے لوگوں کاجینا دوبھرکردیا، گھوٹکی، کشمور، شکارپورکے اضلاع میں ڈاکوؤں کی دہشت سے لوگ شام کو ہی گھروں تک محدود ہو گئے۔ 

نمائندہ بول نیوزکی رپورٹ کے مطابق گھوٹکی سے سات، ضلع کشمور سے 13 اور شکارپور سے گیارہ افراد اغوا ہوئے ہیں، ضلع شکارپور میں جتوئی، تیغانی، مہر اور مارفانی ڈاکوؤں کے گروہ وارداتیں کررہے ہیں، ضلع کشمور میں جاگیرانی، سبزوئی، بھنگوار، بھیو، شر، کوش، اوگاہی ڈاکوؤں کے گینگ سرگرم عمل ہیں۔

ضلع گھوٹکی میں شر، جاگیرانی، انڈھڑ اور سُندرانی ڈاکوؤں کے گینگ وارداتیں کررہے ہیں، ڈاکوؤں کی جانب سے مغویوں پرتشدد کی وڈیوز اہل خانہ کو بھیجی جارہی ہیں، ڈاکوؤں نے مغویوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گولیاں بھی ماری ہیں، ڈاکوؤں کے قبضے میں کئی مغویوں کو تاوان نہ دینے کی صورت میں قتل کیا جاچکا ہے۔

ضلع کشموراورشکارپورکے کچھ علاقوں میں پولیس، رینجرز کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ہے، پولیس اور رینجرز آپریشن کے باوجود ڈاکوؤں پر کنٹرول نہیں پایا جاسکا ہے، ڈاکوؤں کے خوف سے گھوٹکی، کشمور، کندھکوٹ، شکارپور میں لوگ شام کو لنک روڈز پر سفر نہیں کرتے۔

ڈاکوؤں کی کارروائیوں کے سبب سکھرملتان موٹروے بھی محفوظ نہیں رہا، کشموراورضلع گھوٹکی میں ڈاکو براہ راست سکھر ملتان موٹروے کو نشانہ بناتے ہیں، ملتان سکھر موٹروے سے بھی ڈاکو کئی افراد کو اغوا کرچکے ہیں، گھوٹکی سے غلام رسول، نواز سومرو، عجب گل لغاری، سائیں ڈنو، نذر محمد، عبدالفتح اور علی نواز اغوا ہیں، ضلع کشمورسے خالد میرانی، صدرالدین میرانی، علی بہارسہریانی، ذیشان سہریانی، شمن، درمحمد سمیت دیگر شامل ہیں۔

Advertisement

ضلع شکارپورسے اغوا ہونے والوں میں ثناء اللہ، علی نواز، اسرار بروہی، اللہ بخش سمیت 11 افراد شامل ہیں، ڈاکوؤں کے قبضے میں متعدد افراد ایسے ہیں جن کے ورثاء نے پولیس میں اغوا کی رپورٹ ہی درج نہیں کرائی ہے، مغویوں میں زیادہ تر محنت کش گھرانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔

اغوا کی وارداتوں اورڈاکو گردی نے بالائی سندھ میں امن و امان کی صورتحال پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ کچے کے علاقوں سے ڈاکو اپنی وڈیو سوشل میڈیا پراپ لوڈ کرتے ہیں، ڈاکوؤں کے پاس پولیس سے زیادہ جدید اور خود کا اسلحہ موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر