 
                                                                              ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے ایک کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا۔
گرفتار ملزمان میں منور حسین، محمد زبیر اور محمد آصف شامل ہیں، ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 900 امریکی ڈالر،17 لاکھ 30 ہزار روپے اور موبائل فونز برآمد کرلئے گئے ہیں۔
ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے، ملزمان کے موبائل فونز سے حوالہ ہنڈی سے متعلق پیغامات بھی برآمد کرلئےگئے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 