پی ایس ایل 9 اختتامی مراحل میں داخل، کل سے پلے آف مرحلے کا آغاز ہوگا
پی ایس ایل 9 اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا،کل سے پلے آف مرحلے کا آغاز ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے آخری گروپ میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔
کل یعنی 14 مارچ کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں کوالیفائر میچ میں نیشنل بینک کرکٹ ایرینا (سابقہ نیشنل اسٹیڈیم ) کراچی میں مدمقابل آئیں گی۔
جیتنے والی ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو پہلے ایلیمینیٹر کی فاتح ٹیم کے مقابل ایک موقع اور ملے گا۔
واضح رہے کہ پہلا ایلیمینیٹر میچ 15 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
